الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصل واوڈا کی طرف سے خالی ہونے والی کراچی کی این اے 249 کی نشست پر ضمنی انتخاب ہونے جارہاہے جس میں ن لیگ کی جانب سے مفتاح اسماعیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تاہم ان کو نااہل قرار دینے کیلیے درخواست دی گئی تھی جس پر سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے بنائے گئے ٹریبونل نے درخواست کو مسترد کرتے ہو ئے مفتاح اسماعیل کو اہل قرار دیدیا ہے۔
انصاف لائرز فورم کے حسنین چوہان نے مفتاح اسماعیل کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی گاڑیاں اور پراپرٹی ظاہر نہیں کی ۔یاد رہے کہ یہ نشست فیصل واوڈا کے سینیٹر بن جانے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔