سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 75 میں امیدوار اسجد ملہی کی الیکشن کمیشن کے حلقے میں دوبار ہ انتخاب کے خلاف درخواست کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھاہے اور10 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیاہے جس پراب ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف نے بھی پیغام جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی۔ ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگاانشاءاللہ ۔ “
آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اسکی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی۔ ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگاانشاءاللّہ pic.twitter.com/zkYCoxGsI9
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 2, 2021
مریم نواز کا اپنے پیغام میں مزید کہناتھا کہ ” مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے ناصرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین۔“
مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے ناصرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین @SyedaNosheenPK
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 2, 2021
یاد رہے کہ مریم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے اورانہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کر رکھی ہیں تاہم ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی تھی ، نوازشریف کے ذاتی معالج عدنان بھی لندن سے جاتی امراءپہنچ گئے تھے جہاں ان کی ہدایت پر مریم نوازکے کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں ۔