امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو

این اے 75 الیکشن‘ پوسٹل بیلٹ پیپر کیلیے درخواستیں طلب

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین 6 اپریل تک پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں، خصوصی افراد بھی بیلٹ پیپر کے لیے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے بھی سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں۔