سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز غیرمعمولی اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونا19ڈالرکے اضافےسے 1731ڈالر فی اونس ہوگیا
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں19 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1731 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1500 روپے اور 1286 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار روپے پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 90 ہزار 878 روپے ہو گئی۔