درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملتان میں ہاؤسنگ اسکیم کی توسیع کیلیے سیکڑوں درخت کاٹے گئے
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملتان میں ہاؤسنگ اسکیم کی توسیع کیلیے سیکڑوں درخت کاٹے گئے

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی لگادی

لاہور ہائیکورٹ میں ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی لگادی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملتان میں ہاؤسنگ اسکیم کی توسیع کیلئے سیکڑوں درخت کاٹے گئے، درختوں کی کٹائی فوری روکنے کا حکم دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر حکم جاری کیا اور آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں آموں کے درخت کاٹنےکے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران درختوں کی کٹائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔