انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزااور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزااور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو

محکمہ تعلیم کا ایم اے جرنلزم کو نائب قاصد بھرتی کرنے سے بھی انکار، عدالت شدید برہم

کراچی: محکمہ تعلیم کی جانب سے ایم اے جرنلزم کو نائب قاصد بھرتی کرنے سے انکار پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہری غلام حسین کو نوکری دینے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں نائب قاصد کی نوکری نہ دینے کے خلاف شہری غلام حسین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن شہمیر بھٹو نے کہا کہ نائب قاصد کے لئے مڈل پاس ہونا شرط ہے، درخواست گزار نے ایم اے جرنلزم کیا ہے، ایم اے جرنلزم کو نوکری دینے سے مڈل پاس کا حق مارا جائے گا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جنہوں نے ایم اے کرلیا وہ کہاں جائیں؟ ایم اے کرنے والے بیچارے مارے مارے پھر رہے ہیں، بیچارہ اتنا مایوس ہے کہ نائب قاصد ہی لگا دو بس بچوں کے لئے روٹی گھر لے جائے۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن شہمیر بھٹو نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باعث نائب قاصد کا کام نہیں کر پائے گا۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے یہ کوئی طریقہ کار نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے غلام حسین کو محکمہ تعلیم میں نائب قاصد کی نوکری دینے کا حکم دیدیا۔