بل کے ذریعے قانون میں خامیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، شیریں مزاری
بل کے ذریعے قانون میں خامیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، شیریں مزاری

کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف ترمیمی بل منظور

وفاقی کابینہ نے کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف ترمیمی بل 2021 کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ کابینہ نے کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف ترمیمی بل 2021 کی منظوری دے دی ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ورک پلیس سے متعلق ترمیمی بل کے ذریعے قانون میں خامیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ترمیمی بل منظوری کے لیے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔