محکمہ موسمیات کی شہر میں دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی شہر میں دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

کراچی میں شدید گرمی، پارہ 44 ڈگری تک جا پہنچا

کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور پارہ 44 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آج بھی بدترین گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
واضح رہےکہ کراچی میں گزشتہ 3 روز سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14اپریل 1947میں کراچی کا درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔