جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو
جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو

ایم نائن موٹروے پر ہنگامہ آرائی‘ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

کراچی: عدالت نے ایم نائن موٹروے پر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔
کراچی کی ضلع ملیر کی عدالت میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف ایم نائن موٹروے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ حیلم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں سندھ اسمبلی میں عوامی مسائل پر آواز بلند کرتا ہوں جو سندھ حکومت کو اچھا نہیں لگتا، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میرے کزن کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا، ہم مقدمہ درج کرانے گئے تو تشدد کیا گیا، ہم پر جھوٹے مقدمات قائم کردیئے گئے۔ ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت 17 اپریل کو ہوگی۔