عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کی درخواست ضمانت میں 16اگست تک توسیع کردی۔فائل فوٹو
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کی درخواست ضمانت میں 16اگست تک توسیع کردی۔فائل فوٹو

شہباز شریف سے حمزہ شہباز کی ملاقات

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ملاقات ہوئی ہے۔
حمزہ شہباز نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سے ملاقات کوٹ لکھپت جیل میں کی۔ حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی تھی۔
69 سالہ شہباز شریف کو جناح اسپتال کے ایم ایس کی نگرانی میں کورونا سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی۔
احتساب عدالت لاہور نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا منظور کی تھی۔
عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو دو دن میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کا حکم دیا تھا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے استدعا کی تھی کہ میری رواں سال عمر 70 سال ہوجائے گی،عدالت ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دے کہ مجھے کورونا ویکسین لگوائی جائے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔