تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم کاپیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کو شو کازنوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اورجمعیت علما اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کے دوران شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے ا ین پی کے خلاف درخواست پی ڈی ایم قیادت کو موصول ہوگئی ہے۔ نوٹس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی سے سربراہی اجلاس میں کئے جانے والےفیصلوں کی خلاف ورزیوں پر وضاحت مانگی جائے گی۔

دونوں رہنماﺅں کے درمیان ایوان بالا میں 27 سینیٹرزکے آزاد اپوزیشن اتحاد قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت بہتر ہونے پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا جائے گا۔