وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں،ملک میں درآمد کی جانیوالی گیس مہنگی ہے، صرف 27 فیصد پاکستانیوں کوگھرپرگیس دستیاب ہے،73 فیصد پاکستانیوں کو گھرپرگیس نہیں ملتی ،گیس مہنگی خریدکرلوگوں کو سستی فروخت کررہے ہیں ،گیس سستی فروخت کریں گے توقرضے بڑھتے جائیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہری کے یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن ایک قوم کیلیے سب سے بڑی نعمت ہوتی ہے،عمارت بنانے سے یونیورسٹی نہیں بنتی ،کوالٹی کی فیکلٹی ہو تو یونیورسٹی کا فائدہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملک میں گیس اب نیچے جارہی ہے ،پاکستان میں اتنے گیس کے کنویں نہیں کھودے جتنے کھودنے چاہئیں تھے، ہم گیس کے مزید کنویں کھود رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ سابق حکومتوں کے معاہدوں کے باعث مہنگی ایل این جی خریدناپڑرہی ہے، پتہ چلائیں گے کیسے گیس کا نیٹ ورک بڑھا سکتے ہیں،جتنی قیمت پر گیس خریدتے، جتنی پر فروخت کررہے ہیں اس میں بڑا گیپ آگیا ہے۔