کورونا کی تیسری لہرکا پھیلائو جاری، ملک بھر میں مزید 81 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 778 ہو گئی۔ گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 5 ہزار20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے اعدادوشمارکے مطابق ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908 ہوگئی ہے جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہے۔ کورونا سے متاثر3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار20 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?یا ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 9.02 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 378 ہو گئی، پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار 73، خیبرپختونخوا 91 ہزار 439، بلوچستان میں 19 ہزار 734 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 60 ہزار 911، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 321 تک پہنچ گئی ہے۔