وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جب تک ہندوستان5 اگست 2019 کے اقدامات واپس نہیں لیتا بھارت کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے۔
ٹیلی فون پربات چیت کے دوران شہری نے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ پانچ اگست2019 کے نریندرامودی کے بعد ہندوستان کے ساتھ تجارت ‘کیاکشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف نہ ہوگااورریاست پاکستان کی کمزوری نہیں ہوگی۔
جس پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں یہ واضح کردوں جب تک ہندوستان 5 اگست کے اقدامات واپس نہیں لیتا کسی قسم کے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، ان کاکہناتھا کہ مجھے یہ فخر ہے کہ جس طرح ہماری حکومت نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیرکا کیس لڑا ہے 50 سال میں کسی حکومت نے نہیں لڑا۔
وزیراعظم نے کہاکہ یہ بات فرض ہوئی تھی کہ جب ہماری کاٹن انڈسٹری فروغ پارہی ہے اور ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں توکیا ایمرجنسی میں ہمیں بھارت سے کاٹن درآمد کرنی چاہیے جس کو کابینہ نے مستردکردیا۔