وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو کام ضیاالحق نہ کر سکے وہ آصف زرداری نے کر دیا۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکی سیاست نے مسلم لیگ ن کو سینٹرل پنجاب تک محدود کر دیا ہے۔ جو کام ضیاالحق نہیں کرسکے وہ آصف علی زرداری نے کر دیا اور پیپلز پارٹی اب اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری کاکہناہے کہ پہلے سارے مل کر عمران خان کیخلاف جدوجہد میں مصروف تھے ، اب سارے مل کرایک دوسرے کیخلاف جدوجہد کرنے میں لگے ہیں ، پہلی دفعہ ہو رہا ہے حکومت مافیا کی پشت پناہی نہیں کررہی ۔
وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہاکہ 2018الیکشن میں دھاندلی کاالزام لگایالیکن ثبوت نہیں دیئے،ملک میں پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی وفاقی جماعت نہیں،چاہتے ہیں پاکستان میں وفاقی جماعتیں مضبوط ہوں۔
ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم کی آدھی جماعتیں پیپلزپارٹی،آدھی (ن)لیگ سے ملی ہوئی ہیں،آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کرانا چاہتے ہیں،انتخابی اصلاحات پرآگے آنے کی ضرورت ہے،شفاف الیکشن کرانے کیلیے حکومت اور اپوزیشن کو ملکرکام کرناچاہیے۔
ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے پاس تو پورے امیدوار ہی نہیں ، اپوزیشن نے تیس مار خان بن کر دیکھ لیا کسی سے ایک مکھی بھی نہ ماری گئی ، وفاقی وزیر نے کہاکہ اپنے مستقبل کی بنیاد سائنس وٹیکنالوجی پر رکھ سکتے ہیں ،ہم نے 90 کی دہائی میں ٹیکنالوجی سے ناطہ توڑ کر بہت نقصان اٹھایا۔
فوادچوہدری نے کہاکہ مریم نوازکی سیاست نے ن لیگ کوسینٹرل پنجاب تک محدودکردیا،مریم نواز اور فضل الرحمن چاہتے ہیں یہ سسٹم ختم ہو جائے ،نوازشریف زرداری کی جگہ پرہوتے تو ان کا بھی یہی فیصلہ ہوتا،ان کاکہناتھاکہ حکومت مستحکم اورکامیابی سے چل رہی ہے،پنجاب میں بزدارحکومت کوعمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔