اپوزیشن کی 3 جماعتوں کے ارکان نے یوسف گیلانی کیخلاف سینیٹ میں احتجاج کیا۔
اعظم نذیر تارڑنے کہاکہ 12 مارچ کو ایوان میںجو کچھ ہوا وہ سب کو پتاہے،اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں حکومتی ارکان سے ووٹ لیے گئے،اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ہمارا دل رنجیدہ ہوا،ہم 27 لوگ الگ اپوزیشن کے طورپرکردار ادا کرتے رہیں گے۔
اعظم نذیر تارڑنے کہاکہ اپوزیشن لیڈربنانے کیلیے 5 تحفے بھجوائے گئے،اعظم تارڑکے ریمارکس پریوسف گیلانی کے حمایتی سینیٹرزنے احتجاج کیا،تحفہ کہنے پرحکومتی ارکان نے ہنگامہ کیا اورایوان میں شورشرابہ کیا۔