ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو
ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو

نوازشریف سے متعلق نیب کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق نیب کی متفرق درخواستیں سماعت کیلیے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ آٹھ اپریل کودرخواستوں پر سماعت کرے گا،ڈویژن بنچ میں جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی شامل ہونگے ۔

نیب نے العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی سزا14 سال کرنے کی استدعاکی ہے ،نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی،نیب نے آرٹیکل 151 کے تحت درخواستیں دائر کیں ۔

نیب کی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ نوازشریف سزایافتہ مجرم ہیں ،نوازشریف کی اپیلوں پرآخری سماعت نودسمبر2020 کو ہوئی تھی ،نوازشریف کوعدالت طلب کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ،نوازشریف میگاکرپشن کیسز میں ملوث ہیں ۔