مسلم لیگ(ن) نے ایوان بالا میں پاکستان پیپلز پارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے ساتھ نہ بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں نے آزاد گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اوراسی سلسلے میں ن لیگ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے وفد نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وفد نے چیئرمین سینیٹ کو27ارکان کا آزاد گروپ بنانے کی درخواست د ی ہے۔
ن لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، سینیٹ میں ہمارا اپنا آزاد گروپ ہوگا۔