سینیٹ میں شہریوں کوکوروناویکسین کی مفت فراہمی سے متعلق قرارداد منظورکرلی گئی،قرارداد کے حق میں 43 اور مخالفت میں 31 ووٹ آئے،قرارداد سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیش کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی محمد خان نے کہاکہ ایک شرط پر حمایت کریں گے ،بیماری پرسیاست نہ کی جائے ،حکومت رات دن اس بیماری کے خلاف اقدامات کررہی ہے ،سابق حکومتوں نے ہمیں کونسی سویڈن ،ڈنمارک والی صورتحال دی تھی ۔
قائدایوان سینیٹر شہزادوسیم نے کہاکہ قرارداد پیش کرنے کا ایک طریقہ کارہوتا ہے، اس قرارداد میں تو حکومت کو چارج شیٹ کیا گیا ،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ کورونا سے ملک کا وزیر اعظم بھی محفوظ نہیں ،غریب آدمی کورونا ویکسین کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا ۔