لاہورہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رانا ثنا اللہ کی مستقل ضمانت منظورکرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت میں توثیق سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے رانا ثنا اللہ کی مستقل ضمانت منظورکرلی اور لیگی رہنما کو 50لاکھ کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ حکومت انتقامی عمل نیب اورایف آئی اے کے ذریعے کررہی ہے،موجودہ حکومت کو آزاد چھوڑاگیا تو معاشرے میں افراتفری ہوگی ۔
لاہورہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہاکہ آج دو سال سے قوم ان سے ویڈیو مانگ رہی ہے مگر دے نہیں رہے ،میرے اوپرالزام لگایا گیا کہ ساری جائیدادیں منشیات سے بنائی ہیں ،رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پوراملک ان کے انتقام کی آگ میں جل رہا ہے،ملکی معیشت ان کے انتقام کی وجہ سے تباہ ہو گئی ،پورے ملک کی معیشت کوآئی ایم ایف کے حوالے کردیاگیا۔
لیگی رہنما نے کہاکہ مجھ قید تنہائی میں رکھا گیا ،میرے خلاف رشوت کے شواہد نہیں لا سکے ،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف خواجہ کو بھی عدالت سے انصاف ملے گا۔