مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہےاورانہوں نےدوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھرخراب ہوگئی ہے، لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نوازکو گلے کے شدید درد نے گھیرلیا ہے اور ڈاکٹرزنے انہیں کورونا ٹیسٹ تجویزکیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما عطااللہ تارڈ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا علاج چل رہا ہے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔