پیپلزپارٹی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے شوکاز نوٹس کو مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے،اجلاس کے شرکا نے پی ڈی ایم کے شو کاز نوٹس کو مسترد کر دیا ۔اجلاس میں بعض ارکان نے بلاول بھٹو کو شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کی تجویز دی، شرکا نے رائے دی کہ پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو جاری شو کاز نوٹس کی کوئی حیثیت نہیں تاہم بعض ارکان کا مؤقف تھا کہ پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت کو جواب دہ نہیں۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی سے ووٹ لینے پر پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔