سپر یم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے مختلف محکموں کے سیکڑوں ملازمین کی مستقلی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواکے مختلف محکموں کے سیکڑوں ملازمین کی مستقلی کے فیصلے پر صوبائی حکومت نے ہائیکورٹ کافیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیاتھا۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف خیبرپختونخواحکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلے کو کالعدم قرار دیاہے ۔
پشاور ہائیکورٹ نے 72 محکموں کے ملازمین کو مستقل کرنے کافیصلہ دیا تھا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپر یم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔