پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں جاری کیا بلکہ حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) سے ووٹ لینے پر وضاحت طلب کی ہے۔پیپلز پاٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اتحاد کا بھروسا توڑا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کا ملک کی سیاست کو تباہ کرنے کا کام جاری ہے،ہر شخص کہہ رہا ہے کہ یا نیب چلالیں یا ملک چلالیں،ملک میں بڑے بڑے اسکینڈل احتساب بیوروکو نظر نہیں آتے، حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے ان سے الٹے سیدھے کا م کروائے جاتے ہیں،ان کے تماشے یونہی چلتے رہیں گے۔ حکومت کے ہر فیصلے میں شک اور ابہام ہے، یہ لوگ آج تک کشمیر کے معاملات عوام کے سامنے نہیں رکھ سکے۔