چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کی درخواست پر مریم نواز نے جواب جمع کرا دیا،مریم نوازنے نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی جانب سے جواب میں کہاگیا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر مل کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیارکی پھر طلب کیا ،نیب کے کیسزاورگرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے۔
مریم نوازنے جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی اورکہا کہ نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کی جائے۔
مریم نوازکاکہاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگرمل میں ضمانت منظورکی ،مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔