وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے قانونی امور پرگفتگو کرنے کے لیے نامور قانون دان بیرسٹرعلی ظفرنے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹرعلی ظفرکو ہدایت دی کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر دیگر جماعتوں سے رابطوں کو یقینی بنایا جائے اور انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پرکام شروع کیا جائے۔
وزیرا عظم عمران خان نے ملاقات کے دوران سینٹ میں حکومت کی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہےحالیہ سینیٹ الیکشن سے بہت کچھ سیکھا ہے،ایوان بالا میں زیرالتوا قانون سازی کو جلد مکمل کیا جائے، سینیٹ میں حکومت تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلے گی ،انتخابات میں پیسے کے استعمال کو روکیں گے۔