الیکشن کمیشن پا کستان نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخابات میں لاپتہ ہونے والے پریذائیڈنگ افسران کے معاملے پر فیکٹ فائڈنگ انکوائری کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کیلیے صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کو انکوائری افسر مقرر کیا گیاہے جوپریذائیڈنگ افسران کی خلاف ورزیوں کی جانچ کریں گے، انکوائری افسرلاپتہ پریذائیڈنگ افسران کے بیانات ریکارڈکرے گا جس کے لیے وہ تمام وفاقی اور صوبائی اداروں سے مدد لے سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری میں پتا لگوایا جائے گا کہ لاپتہ پریذائیڈنگ افسران صبح تک کہا ں رہے ،انکوائری افسر 15مئی تک رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گا۔