جہانگیرترین سے پی ٹی آئی کے 15 ایم این ایز، ایم پی ایز اور مشیروں نے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیلیے عدالت میں پیش ہوئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین سے ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، غلام احمد لالی، راجہ ریاض نے ملاقات کی،صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، ایم پی ایز زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، اسلم بھروانہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ایم پی اے طاہر رندھاوا،چودھری افتخارگوندل، غلام رسول سنگھا،سلمان نعیم ،ٹکٹ ہولڈرزسجاد وڑائچ،مشیر عبدالحئی، امیر محمد خان اور سابق مشیر خرم لغاری نے بھی ملاقات کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کاکہناہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت جانیوالے ذاتی حیثیت میں گئے، یہ پارٹی نہیں، جہانگیر ترین کیلیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹرشبلی فراز کاکہناہے کہ عمران خان کی نظر میں انصاف سب کیلیے برابر ہے،جہانگیر ترین پارٹی کے پرانے رکن ہیں،ان کاکہناتھا کہ جہانگیرترین کے ساتھ کئی لوگوں کے تعلقات ہیں، ملک ترقی اس وقت کر سکتا ہے جب بلاتفریق احتساب ہو۔