جمعیت علما اسلام پاکستان (جے یوآئی)ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی سابق وزیراعظم رہے اورانہوں نے اتنا چھوٹا عہدہ قبول کرلیا، پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ مل کر گھاٹے کا سودا کیا اور اس سودے میں،عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) بھی شامل تھی، حکومت سے ووٹ لیے ہیں تو یہ پوچھنے کا حق تو ہے، یہ اتحاد تحریک کے لیے ہے، انتخابات کے لیے نہیں اور تحریکوں میں وہ لوگ چلتے ہیں جو تمام دباو کو برادشت اور مشکلات کو عبور کرنے کے ساتھ کشتیاں جلا کر چلتے ہیں، اگر یہ جماعتیں دباو برداشت نہیں کرتیں تو ان کی مرضی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اے این پی بظاہر اس بات پر ناراض ہوئی کہ شوکاز کیوں بھیجا گیا؟ حکومت کے خلاف تحریک ہے اور حکومت سے اپوزیشن لیڈر کے لیے ووٹ لیا گیا، ایسی صورت حال میں کیا نہیں پوچھا جائے کہ حکومت سے ووٹ کیوں لیا گیا؟ دوستی کے لیے اصول کو پامال نہیں کیا جاتا، حالت جنگ میں ہیں دوسری طرف حکومت سے سودا کیا گیا۔
مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ پی پی نے حکومت کے ساتھ گھاٹے کا سودا کیا، اے این پی بھی شامل تھی، حکومت سے ووٹ لیے ہیں تو یہ پوچھنے کا حق تو ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد تحریک کے لیے ہے انتخابات کے لیے نہیں اور تحریکوں میں وہ لوگ چلتے ہیں جو تمام دبا کو برادشت اور مشکلات کو عبور کرنے کے ساتھ کشتیاں جلا کر چلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ جماعتیں دبائو برداشت نہیں کرتیں تو ان کی مرضی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم توقع کررہی تھی کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے مہنگائی سے نجات ملے گی اور آٹے،چینی کی کرپشن سے چھٹکارا ملیگا،اے این پی نے فاش غلطی کی اور مولانا فضل الرحمن پر الزام لگایا، مولانا فضل الرحمن پرالزام لگانا مناسب نہیں تھا۔