شوگر سیکنڈل میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خا ن ترین نے تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی 80 شوگرملزمیں سے انہیں صرف جہانگیرترین ہی کیوں نظر آیا،میں تو دوست تھا دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہو،میری وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے،میں نے دس سال سے پی ٹی آئی کے لیے خون پسینہ ایک کیا ہے،ایسے لوگ جو مجھے خان صاحب سے دور کرنا چاہتے ہیں اور جوانتقامی کارروائی کررہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔ عمران خان ایسے لوگوں کو بے نقاب کرسکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری آصف علی زرداری سے کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی اور نہ ہی میں ان سے ملنے جا رہا ہوں۔ میں تحریک انصاف میں شامل تھا اور اسی جماعت میں شامل رہوں گا۔