وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، چاہتے ہیں دونوں ممالک تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون فراہم کریں۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ روس کےساتھ دفاع اورانسداددہشتگردی میں تعاون بڑھاناچاہتے ہیں،پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کوسہولتیں فراہم کررہاہے،پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کوسہولتیں فراہم کررہاہے،افغانستان میں قیام امن کیلئے روس کاکردارقابل تحسین ہے،پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے مصالحتی کرداراداکررہاہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہاکہ پاکستان اور روس میں تعلقات دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہیں، اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے،روسی وزیر خارجہ کاکہناتھاکہ توانائی، فلیگ شپ منصوبے نارتھ ساو¿تھ گیس لائن پر بات ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہورہاہے۔