لاہورہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا،عدالت نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی،عدالت نے احد چیمہ کو 10 ،10لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا۔