پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 11اپریل کو طلب

جوارکان کورونا وائرس کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے وہ ویڈ یو لنک پر شریک ہوں گے۔

               
April 7, 2021 · اہم خبریں, قومی
اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے کے متعلق معاملہ زیر غورآئے گا۔فائل فوٹو

اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے کے متعلق معاملہ زیر غورآئے گا۔فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے 11اپریل کو  سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی پی رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 11اپریل کو بلاول ہاﺅس کراچی میں ہوگا۔ جوارکان کورونا وائرس کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے وہ ویڈ یو لنک پر شریک ہوں گے۔
اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے کے متعلق معاملہ زیر غورآئے گا۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی جانب سے کیے جانے والا اسمبلیوں سے استعفوں کا مطالبہ سی ای سی کمیٹی کے سامنے رکھنے کے لیے وقت مانگا تھا۔