سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی ۔
یوسف رضا گیلانی کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکی گئی ہے جس میں سنگل بینچ کے عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کی تھی ۔
سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائرکی گئی ہے ، انٹراکورٹ اپیل فاروق ایچ نائیک،جاوید اقبال وینس اوربیرسٹرعمر شیخ کے ذریعے دائرکی گئی۔
عدالت میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پریزائیڈن افسر کے فیصلے کو بھی فوی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے ، یوسف رضا گیلانی کی جانب سے جاوید اقبال وینس نے انٹراکورٹ اپیل دائرکی ،جس میں استدعاکی گئی ہے کہ سات ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔