کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 612، خیبر پختونخوا میں 94 ہزار 880، بلوچستان میں 19 ہزار 999، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 70، اسلام آباد میں 63 ہزار 499 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔