ڈسکہ این اے 75 کے علاقے کسووال میں ہوائی فائرنگ پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ کسووال میں ن لیگ کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) کی آمد پر ہوائی فائرنگ کی گئی اور معلومات کے مطابق ایک شخص کو اغواء بھی کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے اورقانونی کارروائی سے متعلق رپورٹ دی جائے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 75 کےضمنی انتخاب میں ری پولنگ 10 اپریل کو ہوگی۔
پولیس کے مطابق آج ڈسکہ این اے75 کےعلاقہ کسووال میں ہوائی فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہو گی۔
مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین نے الزام لگایا ہےکہ ہوائی فائرنگ پی ٹی آئی کے کارکنان نےکی ہے۔