پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ادارے مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں، لاہور ہائی کورٹ
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ادارے مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں، لاہور ہائی کورٹ

عدالت نے اسمگل شدہ پیٹرول بیچنے والوں کیخلاف اندراج مقدمہ سے روکدیا

لاہور ہائیکورٹ نے اسمگل شدہ پیٹرول کے پیچنے کے الزام میں پیٹرول پمپ مالکان پر مزید ایف آئی آر درج کرنے سے روک دیا جبکہ سیکرٹری پیٹرولیم سے اس بارے میں رپورٹ مانگ لی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے درخواست پر سماعت کی، جس میں پیٹرول پمپ مالکان کیخلاف اسمگل پیٹرول فروخت کرنے کے الزام میں مقدمات کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عدالت نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ادارے مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کے اداروں کے درمیان مسائل کو حل کیا جائے۔
سماعت کے دوران وزارت پیٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ پیٹرول پمپ مالکان کو نوٹس بھی جاری کیے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ عدالت کی جانب سے معاملے پر سیکرٹری پیٹرولیم سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔