ریکارڈ نہ دیا گیا توعلی ترین کے اکاﺅنٹس معطل اوران کی پراپرٹی کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔فائل فوٹو
ریکارڈ نہ دیا گیا توعلی ترین کے اکاﺅنٹس معطل اوران کی پراپرٹی کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔فائل فوٹو

علی ترین ایف آئی اے میں پیشی کےبعد واپس روانہ ہو گئے

لاہور۔سات ارب روپے کے مالیاتی فراڈ کے معاملے میں علی ترین ایف آئی اے میں پیش ہوگئے،علی ترین ایف آئی اے میں پیشی کےبعد واپس روانہ ہو گئے۔

ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم نے علی ترین سے ڈیڑھ گھنٹے تحقیقات کیں، علی ترین نے ایف آئی اے کے سوالات کے جوابات جمع کروا دیے ہیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔ علی ترین پانچ سوالات کے دستاویزی جواب اپنے ساتھ لائے تھے ، علی ترین کو چار ارب کے مبینہ مالیاتی فراڈ سے متعلق تفتیش کیلیے طلب کیا گیا تھا ۔

دوسری جانب جہانگیر ترین کو بھی ایف آئی اے نے آج سہ پہر تین بجے طلب کر رکھا ہے ۔، ایف آئی اے آفس میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ دیگر کیسز بھی منسوخ کر دیے گئے۔

جہانگیر ترین کی پیشی تین بجے شیڈول ہے۔جہانگیر ترین پر7 ارب روپے کے مالیاتی فراڈ کی انکوائری چل رہی ہے۔ جہانگیر ترین سے 2 کیسز، علی ترین سے ایک کیس پر تحقیقات ہوگی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کل بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پرایک بار پھر پاور شو کا فیصلہ کیا، حکمت عملی طے کرنے کے لیے آج اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیہ پر مدعو کر لیا۔

جہانگیر ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔ جہانگیر ترین ہم خیال رہنماؤں کو اعتماد میں بھی لیں گے۔