چینی سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ایف آئی اے کی درخواست پر9 سرکاری و نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور خاندان کے 36 اکاﺅنٹس منجمند کر دیے گئے ۔
علی ترین کے 21 ، جہانگیر ترین کے 14 اوراہلیہ کا ایک اکاﺅنٹ منجمند کیا گیاہے ، تمام اکاﺅنٹس کو ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمند کیا گیا ، اکاﺅنٹس میں کروڑوں روپے موجود ہیں ۔
یاد رہے کہ علی ترین آج ایف آئی اے میں پیش ہوئے جہاں اہلکاروں نے ان سے ڈیڑھ گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں جانے دیا گیا ،علی ترین اپنے ہمراہ پانچ سوالات کے جوابات دستاویزی شکل میں لائے تھے ۔اس کے علاوہ جہانگیر ترین کو بھی ایف آئی اے نے آج سہ پہر تین بجے طلب کر رکھاہے ۔
دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنی ماڈل ٹاﺅن میں رہائش گاہ پر عشائیے کا اہتمام کیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیاہے۔