حکومت نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین عاصم احمد کو تعینات کردیا۔
وفاقی کابینہ نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری بھی دیدی ، عاصم احمد کا تعلق شعبہ ان لینڈ ریونیو سے ہے اور وہ ایف بی آرکے ممبر آئی ٹی ہیں ۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی۔موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو پوری ہو رہی ہے، انہیں پانچ ماہ تک اضافی چارج دینے کے بعد 29 دسمبر 2020 کو ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔