حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے آفس میں پیش ہوگئے۔
جہانگیر ترین کو ایف آئی اے نے 3 بجے مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر رکھا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے انہیں ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اس سے قبل جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کیس کی تحقیقات کیلیے وکلا ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے آفس پہنچے۔علی ترین کو ایف آئی اے نے دن 10 بجے طلب کر رکھا تھا۔