چینی اسکینڈل میں احتساب کا عمل بلا تفریق آگے بڑھایا جائے گا، وزیراعظم

وزیر اعلیٰ ہائوس لاہور میں اجلاس، اشیا کو ذخیرہ کرکے مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت

               
April 9, 2021 · اہم خبریں, قومی
دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیرغورآئیں گے ۔فائل فوٹو

دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیرغورآئیں گے ۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی اسکینڈل میں احتساب کا عمل بلا تفریق آگے بڑھایا جائے گا۔
ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں بنیادی ضروری اشیاء کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اشیاء کو ذخیرہ کرکے مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔
شوگر سٹہ مافیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی اسکینڈل میں احتساب کا عمل بلا تفریق آگے بڑھایا جائے گا۔