آپ نے دھرنا دے کر شہریوں کو عذاب میں مبتلا کیے رکھا، ملازمین تنظیمیں مافیا کا کردار ادا کر رہی ہیں، چیف جسٹس
آپ نے دھرنا دے کر شہریوں کو عذاب میں مبتلا کیے رکھا، ملازمین تنظیمیں مافیا کا کردار ادا کر رہی ہیں، چیف جسٹس

بلوچستان ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین کو دھرنا فوری ختم کرنے کا حکم

بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں ایمپلائز گرینڈ الائنس کو 12 روز سے جاری دھرنا فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے دھرنا دے کر شہریوں کو عذاب میں مبتلا کیے رکھا، ملازمین تنظیمیں مافیا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
ملازمین کے وکلا نے کہا کہ ملازمین بےچارے ہیں، انہیں مسائل کا سامنا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کوئی بے چارے نہیں، سب وظیفہ خور ہیں، ایسا راستہ نکالنا چاہتے ہیں کہ جس سے حکومت اور ملازمین کو ریلیف ملے۔
عدالتی کارروائی کے دوران ہی ایمپلائز گرینڈ الائنس نے 12 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔