جہانگیرترين مخالف گروپ نے وزيراعظم کو خفيہ رپورٹ پيش کردی، جس ميں جہانگيرترين کی جانب سے يوسف رضا گيلانی کو اليکشن ميں سپورٹ فراہم کرنے کا الزام لگايا گيا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مخالف گروپ نے وزيراعظم کو خفيہ رپورٹ پيش کی ہےجس کے مطابق سينيٹ اليکشن کے دوران پی ڈی ایم کےمشترکہ اميدوار يوسف رضاگيلانی کو پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود کےذريعے جہانگيرترين کی لاجسٹک سپورٹ حاصل ہوئی اور اسی سپورٹ کےذرِيعے گيلانی نے اپنی انتخابی مہم چلائی۔
رپورٹ ميں يہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ حفيظ شيخ کی درخواست پر جہانگيرترين نے فيصل آباد کا دورہ کيا اور ناراض ايم اين ايز کو منانے کی کوشش کی تاہم یہ مہم آگے نہ بڑھائی گئی۔
دوسری جانب قريبی ذرائع کے مطابق جہانگير ترين نے الزامات کو بے بنياد قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے اردگرد سازشی عناصر کو پہچانیں۔