وزیر اعظم کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں اس لیے ملاقات کی درخواست آج وزیر اعظم کو بھیج دی جائے گی جس پر 30 ارکان نے دستخط کیے ہیں، پی ٹی آئی رہنما
وزیر اعظم کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں اس لیے ملاقات کی درخواست آج وزیر اعظم کو بھیج دی جائے گی جس پر 30 ارکان نے دستخط کیے ہیں، پی ٹی آئی رہنما

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ وزیراعظم کو ملاقات کیلیے درخواست دے گا

لاہور: تحریک انصاف کے ہم خیال ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو ملاقات کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے درخواست تیار کرنے کی تصدیق کی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض نےکہا کہ وزیر اعظم کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں اس لیے ملاقات کی درخواست آج وزیر اعظم کو بھیج دی جائے گی جس پر 30 ارکان نے دستخط کیے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کو بھیجنے کے لیے تیار کی جانے والی درخواست پر 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 وزرا،4مشیر وں اور ایم پی ایز کےدستخط ہیں۔