عمارت کی تعمیر کیلیے جدید مشینوں کے ذریعے کھدائی کا کام جاری تھا کہ مزدوروں کو ایک گھڑا ملا جسے توڑا گیا تو سونے کے زیورات اور سکے ملے
عمارت کی تعمیر کیلیے جدید مشینوں کے ذریعے کھدائی کا کام جاری تھا کہ مزدوروں کو ایک گھڑا ملا جسے توڑا گیا تو سونے کے زیورات اور سکے ملے

کھدائی کے دوران خزانہ نکل آیا، محکمہ مال نے قبضے میں لے لیا

نئی دہلی: بھارت میں کھدائی کے دوران زمین سے سونا نکل آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں عمارت کی تعمیر کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران مزدوروں کے ہاتھ خزانہ لگ گیا۔ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع جنگاؤں پیمبرتی کے رہائشی نرسمہا نے ایک ماہ قبل رئیل اسٹیٹ کے منصوبے سے 11 ایکڑ اراضی خریدی تھی۔
خریدار نے عمارت کی تعمیر کی غرض سے جدید مشینوں کے ذریعے زمین کی صفائی اور کھدائی کا کام شروع کروایا ہوا تھا کہ اس دورا ن کام کرنے والے مزدوروں کو ایک گھڑا ملا جسے توڑا گیا تو اس میں سے 5 کلو خزانہ نکل آیا۔
اس خرانے میں تقریباً 18 پونڈ سونے کے طلائی زیورات سکے اور 2 کلو چاندی کے زیوارت اور دیگر قیمتی اشیا بھی شامل تھیں۔
خزانہ نکلنے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد خزانہ دیکھنے پہنچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور محکمہ مال کے عہدیدار بھی پہنچ گئے اور پولیس کی موجودگی میں محکمہ مال کے عہدیداروں نے برآمد خرانے کو اپنے قبصہ میں لیا۔