ڈالے گئے ووٹوں میں سے 1702 ووٹ مسترد ہوئے ۔فائل فوٹو
ڈالے گئے ووٹوں میں سے 1702 ووٹ مسترد ہوئے ۔فائل فوٹو

ڈسکہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا

ڈسکہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیاہے جبکہ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر رہی، حلقے میں ضمنی انتخاب کے نتائج پر مبنی فارم 47 سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 میں کل ووٹرزکی تعداد چار لاکھ 94 ہزارتین ہے جن میں سے دو لاکھ 14 ہزار 63 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ، ان میں ایک لاکھ 23 ہزار 108 مرد اور 90 ہزار 955 خواتین شامل ہیں ۔ ڈالے گئے ووٹوں میں سے 1702 ووٹ مسترد ہوئے ، ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 43.3 فیصد رہی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما نوشین افتخار ایک لاکھ دس ہزار 75 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائیں ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لینے میں کامیا ب ہوئے ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والی مسلم لیگ(ن) کی خاتون رکن اسمبلی نوشین افتخار نے کہا ہے کہ اپنی جیت کو ڈسکہ کے عوام کے نام کرتی ہوں۔میر ی جیت کو ئی جادو گری نہیں بلکہ یہ عوام کی محبت ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھے کامیابی دلا کر نااہل حکومت کی نا اہلیوں کے خلاف ا پنے غصے کا اظہارکیا ہے۔ مخالف امیدوارعلی اسجد مہلی نے میرے والد کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی،مجھے نہیں دی، دیکھتے ہیں کہ ان کی جانب سے کب مبارکباد کا پیغام آتا ہے۔علی اسجد ملہی کے ہاں خود مٹھائی لے کر جاﺅںگی۔