گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

کوٹلی۔ کار گہری کھائی میں جا گری۔ 6 افراد جاں بحق

کوٹلی۔نکیال روڈ پر کار گہری کھائی میں گرنے کے باعث بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹلی نکیال روڈ پر کار گہری کھائی میں گرگئی، جس کے باعث کار میں سوار 6 افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیے گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار نکیال کے علاقے موہڑہ نارہ سے کوٹلی آ رہی تھی اوراس میں 8 افراد سوار تھے، کار راستے میں حادثے کا شکار ہوکر500 فٹ گہری کھائی میں جا گری، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور مقامی افراد نے آپریشن شروع کردیا، تاہم ایک بچے سمیت 4 افراد دم توڑ چکے تھے، 4 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ دو افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔