رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر

رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

               
April 11, 2021 · اہم خبریں, قومی
شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔فائل فوٹو

شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔فائل فوٹو

حکومت نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ۔

تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی اور یکم رمضان کو بینک عوام کے لیے بند رہیں گے۔