شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ اوراس کے تین بیٹوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شانگلہ کے علاقے پورن میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد قتل ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ اوراس کے تین بیٹے شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پورن اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے اورابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کو خدشہ ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔